کراچی ( نمائندہ خصوصی )صوبا ئی وزیر برائے ورکس اینڈ سر وسز و جیل خانہ جا ت حا جی علی حسن زردار ی نے کہا ہے کہ سندھ کے مختلف محکمو ں میں گریڈ ایک سے چار تک کی نو کریا ں دینے کا سلسلہ جلد شرو ع کیا جا ئے گا ۔صوبا ئی وزیر نے کہا
کہ سندھ کے بےروزگا ر نو جوان ما یو س نہ ہو ں، چیئر مین بلا ول بھٹو زردا ر ی اور صدر مملکت آصف علی زردا ر ی کے ایجنڈے "خو شحال عوام مضبوط پا کستان” کے نعر ے کے تحت کا م کر رہے ہیں۔ ہم تنقید برائے اصلا ح کے قا ئل ہیں ،ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اپنے دفتر میں مختلف سیا سی و سما جی شخصیا ت ،صحا فیوں اور سول سو سائٹی کے وفو د سے ملا قا ت کے دورا ن کیا ۔انہو ں نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی کی حکومت بہتر حکمرانی پر یقین رکھتی ہے، ہم گڈ گورننس پر ہر صور ت عمل کرائیں گے ۔علی حسن زردار ی نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی منصوبے کو نامکمل یا اس میں نا قص مٹیریل کا استعمال یا نا قص کار کردگی دکھا نے والوں کو گھر بھیجا جا ئے گا۔ جبکہ ٹھیکیدار یا کمپنی کا لائسنس بلیک لسٹ کیا جا ئے گا ۔حاجی علی حسن زرداری نے مزید کہا کہ ہم نے سندھ کی جیلو ں میں تعلیم ،ہنر مندی کے مراکز ،انفارمیشن ٹیکنا لو جی اور شمسی توانائی کے پروجیکٹس کو متعا رف کرایا ہے ۔سندھ کی جیلو ں کو عقوبت خا نو ں سے بدل کر اصلا ح گھر میں تبدیل کیا جا ئے گا ۔انہو ں نے کہا کہ سندھ حکومت وفا قی حکومت کی مدد سے بےنظیر انکم سپو ر ٹ پروگرا م کے تحت جیلو ں میں سزا کا ٹنے والے لا وارث اور ضعیف مر د و خواتین جن کی ملا قا ت کر نے والا کو ئی نہیں ہے ان کی ما لی مدد کی جا ئے گی۔ صوبا ئی وزیر سے ملاقات کر نے والو ں میں ایم پی اے سا جد بانبھن، پی پی رہنما ء عبد الفتا ح بروہی ، ایم پی اے ایا ز شاہ شیرا زی ، ایم این اے صادق احمد میمن ، ڈاکٹر سہراب سر کی ،سابق ایم پی اے اسلم ابڑو ، سا بق ایم این اے شمیم آرا ء پنہور، ایم پی اے شیر محمد بلا لا نی اورمکلی پریس کلب کا وفد شامل تھا ۔