**۔ اسلام آباد(نمائندہ خصوصی): سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ تقریب 25 اکتوبر 2024 بروز جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان کے کمرہ عدالت نمبر 1 میں صبح 10:30 بجے ہوگی۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اور ان سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ اپنی تقریر کی کاپی پیشگی بھیج دیں۔ اس کے ساتھ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زندگی کا خاکہ بھی مہیا کیا گیا ہے۔ تقریب میں شرکت کے لیے قانونی برادری کے اہم ارکان اور دیگر معززین کو مدعو کیا گیا ہے۔ قاضی جا رہا ہے ۔