اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)(اسلام آباد، 11 اکتوبر 2024) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے 23 شہروں میں سروس کے معیار کے پیش نظر ایک آزاد سروے (کیو او ایس) کیا۔ یہ سروے مین اور سروس روڈز نیز سیکٹرز/کالونیوں پر مشتمل تھاجس میں 83 دنوں میں فی سی ایم او تقریباً 4,000 کلومیٹر سفر شامل تھا۔سروے کے دوران، 0.38 ملین موبائل براڈ بینڈ ٹیسٹ اور 57,500 وائس کال اور ایس ایم ایس ٹیسٹ خودکار کیو او ایس مانیٹرنگ ٹولز کے استعمال کے ذریعے کیے گئے۔ این جی ایم ایس لائسنسوں اور کیو او ایس ریگولیشنز 2021 سے کے پی آئیز کی تعمیل کی بنیاد پر سی ایم اوز موبائل نیٹ ورک کوریج، وائس سروسز، اور براڈ بینڈ کی رفتار پر درجہ بندی کی گئی ۔سروے کے نتائج سے اپ لوڈ/ڈاؤن لوڈ کی رفتار کی تعمیل اور نیٹ ورک میں تاخیر اور ویب پیج لوڈنگ کے اوقات میں بہتری ظاہر ہوئی ۔ تاہم چند وائس کے پی آئیز، بعض علاقوں میں لائسنس یافتہ تھریش ہولڈ سے نیچے پائے گئے ۔ جدید ٹیکنالوجی جیسا کہ ایل ٹی ای کیرئیر ایگریگیشن اور وائس کا استعمال کرنے والے آپریٹروں کی جانب سے بہتر خدمات فراہم کی گئی ۔ پی ٹی اے نے آپریٹروں کو سروس کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے، اور سروے کےتفصیلی نتائج سبسکرائبرز کی معلومات کے لیے پی ٹی اے کی ویب سائٹ (https://pta.gov.pk/en/consumer-support/qos-survey/qos-survey) پر دستیاب ہیں۔سروے کا مقصد موبائل سروس کے معیار میں بہتری اور آپریٹروں کے مابین صحت مند مسابقت کی فضا قائم کرنا ہے.