راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)9-10 اکتوبر 2024 کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی طرف سے کی گئی دو الگ الگ کارروائیوں میں چار خوارج مارے گئے۔9 اکتوبر 24 کو، سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے عام علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ایک اور آپریشن میں، جو کہ 10 اکتوبر 24 کو شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل کے عمومی علاقے میں کیا گیا، اپنے دستوں نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں، مزید دو خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، جو سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی صفائی کی جا رہی ہے کیونکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔