اسلام آباد/کراچی( نمائندہ خصوصی)وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا محمد حنیف جالندھری کی طرف سے مبارک ثانی کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا خیر مقدم،مولانا جالندھری نے فیصلے کو شریعت اسلامی،آئین پاکستان اور حقائق سے ہم آہنگ قرار دیا،پوری قوم کو تفصیلی فیصلے کا انتظار تھا تفصیلی فیصلے سے قوم کا اضطراب ختم ہوگا،مولانا محمد حنیف جالندھری نے چیف جسٹس اور دیگر ججز کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے مبارک ثانی کیس کے حوالے سے تفصیلی فیصلہ آگیا ہے جس کا وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے خیر مقدم کرتے ہوئے اسے شریعت اسلامی،آئین پاکستان اور حقائق سے ہم آہنگ قرار دیا مولانا جالندھری نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلوں کی وجہ سے جو تشویش پیدا ہوئی تھی سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے اس تشویش کا خاتمہ کر دیا ہے انہوں نے اس بات کو خوش آئند قرار دیا کہ سپریم کورٹ نے سابقہ تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے کر ریکارڈ درست کر دیا ہے-مولانا جالندھری نے کہا کہ پوری قوم کو سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار تھا الحمدللہ اس فیصلے سے قوم کا اضطراب ختم ہوگیا ہے- مولانا جالندھری نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے ساتھی ججوں کے کردار کو سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا-مولانا محمد حنیف جالندھری نے تمام دینی جماعتوں کے سربراہان،دینی اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور پوری قوم کا شکریہ ادا کیا جن کی بیداری اور جہد مسلسل کے نتیجے میں تاریخ کا قرض ادا کیا گیا-