اسلام آباد(نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تحسین کی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر کامیاب آپریشن کرکے 4 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو کامیاب آپریشن کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر مبارکباد دیتا ہوں، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہےوزیرداخلہ محسن نقوی نے اس بات کو واضح کیا کہ دہشتگرد اور سہولت کار دھرتی کا بوجھ ہیں اور قوم کی حمایت سے اس دھرتی سے دہشتگردوں کا صفایا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا سر کچلنے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔