کراچی(نمائندہ خصوصی)آنکھوں کا علاج فراہم کرنے والا پاکستان کے سب سے بڑا ادارے لیٹن رحمت اللہ بینوولنٹ ٹرسٹ ( ایل آر بی ٹی ) نے عالمی یوم بصارت پر بچوں کی آنکھوں کی صحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اولین لیڈر کی حیثیت سے عزم کا اظہار کیا ہے۔۔ رواں سال عالمی یوم بصارت کے موضوع ” بچوں کی آنکھوں کی صحت کو ترجیح دینا” کے مطابق ایل آر بی ٹی بچوں میں آنکھوں کی بیماری کی اتبدائی تشخیص، روک تھام اور اوائل عمری سے ہی ایک صحت مند نظر کو برقرار رکھنے کیلئے سکولوں کے طالب علموں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے سیشنز منعقد کئے۔کمیونٹی تک رسائی کے پروگرام کے حصہ کے طور پر ایل آر بی ٹی نے انٹریکٹو اور تعلیمی سرگرمیوں کی سیریز کا انعقاد کیا جس کا مقصد سکول کے بچوں میں آنکھوں کو صحت مندر رکھنے کو فروغ دیا جاسکے۔ ان سرگرمیوں میں ورکشاپس شامل تھیں جس میں طالب علموں کو آنکھوں کے باقاعدگی سے معائنہ کی اہمیت ، نظر کے تحفظ کیلئے عملی مشورے اور آنکھوں کی عام بیماری کی علامات کے بارے میں آگاہی دی گئی۔ایل آر بی ٹی کے ڈاکٹرز ، ٹرٹیاری آئی ہسپتال، کورنگی نے معلوماتی سیشنز منعقد کئے جبکہ ایل آر بی ٹی سکول آف اپتھالمک پیرا میڈیسن نے طالب علموں کو ٹیبلوپیش کرنے میں مدد دی ۔دلچسپ پریذنٹیشنز اور بصری مواد کے ذریعے ایل آر بی ٹی کی ٹیم نے آنکھوں کی صحیح دیکھ بھال کے طریقے سکھائے اور ان بچوں کی متاثر کن کہانیاں شیئر کیں جن کی بصارت بروقت طبی مداخلت کی بدولت بحال ہوئی جو صحت مند بصارت کی اہمیت کا عکاس ہے۔طالب علموں نے تخلیقی فنون اور کرافٹس سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا جس میں انہوں نے اپنے خود چشمے ڈیزائن کیے اور کراس ورڈ پزل اور ورڈ سرچ حل کئے۔ ان سرگرمیوں نے ”اپنی آنکھوں سے محبت کریں” کے موضوع کو اجاگر کیا اور آنکھوں کی صحت کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلانے میں مدد کی۔بصارت کا عالمی دن انٹرنیشنل ایجنسی فار دی پریوینشن آف بلائنڈنس ( آئی اے پی بی ) کی قیادت میں منایا جاتا ہے جو ہر فرد کو یاد دلاتی ہے کہ آنکھوں کی دیکھ بھال کو ترجیح دے کر”اپنی آنکھوں سے محبت کریں”۔ پاکستان میں آنکھوں کا علاج فراہم کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہونے کی حیثیت سے ایل آر بی ٹی قابل علاج نابینا پن کے خلاف جدوجہد کرنے کے لیے پرعزم ہے اور مفت، قابل رسائی اور جدید علاج فراہم کر رہا ہے ۔ اس مہم کے ذریعے ایل آر بی ٹی بچوں کی آنکھوں کی صحت کے بارے میں آگاہی بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ خاص طور پر پسماندہ طبقات کے بچوں کو وہ بصارت کو بچانے والے علاج ومعالجہ مل سکےایل آر بی ٹی اور اس کے پروگراموں کے بارے میں مزید معلومات کیلئے براہ مہربانی https://lrbt.org.pk/ ملاحظہ فرمائیں۔