اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیاعدالت عظمیٰ نے فیصلے میں کہا کہ وفاق اور پنجاب کی جانب سے 24 جولائی کو فیصلے میں غلطیوں کی تصحیح کیلئے درخواست دائر کی گئی درخواستوں کی بنیاد پر 19 علماء اکرام کو نوٹس کئے گئےفیصلے میں کہا گیا کہ علماء کرام نے پیرا 7 42 اور 49 (ج) پر اعتراضات کئے مؤقف سننے کے بعد 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے میں معترضہ پیراگراف کو حذف کیا جاتا ہےعدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مبارک ثانی کیس تصحیح شدہ فیصلے کے بعد 6 فروری اور 24 جولائی کے فیصلے واپس لیے جاتے ہیں ٹرائل کورٹ گزشتہ فیصلوں سے متاثر ہوئے بغیر ضمانت کیس کا ٹرائل چلائے