اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و ریاستی و سرحدی امور انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔بدھ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں ان کی وزارتوں سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔