اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی):صدر مملکت آصف علی زرداری نےسول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن14(1) کے تحت سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 22 کے افسر محمد شکیل ملک کی صدارتی سیکرٹریٹ (پبلک) اسلام آباد میں صدر کے سیکرٹری کے طور پر تین سالہ مدت کے لئے کنٹریکٹ کی بنیاد پر دوبارہ ملازمت کی منظوری دی ہے۔بدھ کو صدارتی سیکرٹریٹ (پبلک) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سٹینڈرڈ شرائط و ضوابط کے تحت اس کا اطلاق 14جنوری 2025 کو ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد 15 جنوری 2025 سے ہوگا۔