اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سیکورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 2 خوارج کو جہنم واصل کیا۔ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے سیکورٹی فورسز کی بہادری پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قوم کی مدد سے دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا ۔ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمےاور لوگوں کی جان و مال محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گے، قوم کو اپنےجانباز جوانوں پر فخر ہے جو ملک کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔