اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے ہر قسم کے گستاخانہ اور غیر اخلاقی مواد رپورٹ کرنے کے لئے ای پورٹل لانچ کردیا ہے ۔وزارت کے ترجمان کے مطابق عوام کی سہولت کے لئے ای-پورٹل لانچ کر دیا گیا ہے جس کے ذریعے لوگ آن لائن گستاخانہ، اسلام مخالف، فرقہ وارانہ، فحش یا غیر اخلاقی مواد کی شکایت کر سکتے ہیں۔ عوام الناس دیئے گئے لنک https://script.google.com/macros/s/AKfycbxDk3l-7M08PIrM-y3H5kbdGDJ4Th7yEF-RgNdJRMedI9OhXksytTsHNYx1Y8-qPBl2Hg/ex پر جا کر اس قسم کے مواد کو رپورٹ کر سکتے ہیں۔