اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):اسلام آباد میں پی ٹی آئی مظاہرین کے تشدد سے شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔اتوار کو شہید عبدالحمید کی نمازجنازہ ڈی چوک میں ادا کی گئی۔جنازے میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی،وزیر داخلہ محسن نقوی،چیف کمشنر محمد علی رندھاوا،آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سیکرٹری داخلہ سمیت وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام،پولیس،ایف سی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پولیس کے چاک وچوبند دستے نے شہید کانسٹیبل کی میت کو گارڈ آف آنر پیش کیا ، شہید اہلکار کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔