کراچی۔(نمائندہ خصوصی ):متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے نجی ہوٹل میں قومی پیشہ ورانہ و فنی تربیت کمیشن کے تحت منعقدہ تقریب میں
بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد بچے تعلیمی اداروں سے باہر ہیں،تعلیمی معیار دورِ جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے قومی تعلیمی پالیسی اگلے سال تک مُکمل طور پر آجائے گی جس میں نوجوانوں کیلئے تعلیم کے ساتھ روزگار کے مواقع ترجیح میں شامل ہوں گے۔ایم کیوایم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جب پاکستان دُرست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے یہ لوگ پیچھے دھکیلنے پر بضد ہیں اِس مسئلے کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔