اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہے۔ہفتہ کو ”ایکس” پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے پی ٹی آئی کی طرف سے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام راہنمائوں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاجی مظاہروں میں شرکت اور خطاب کی دعوت دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بہتر ہو گا کہ پی ٹی آئی اپنی ’’شاندار کار کردگی‘‘ رپورٹ پیش کرتے ہوئے مسٹر جے شنکر کو دو سو سے زیادہ تباہ شدہ دفاعی تنصیبات اور شہدا کے مزاروں پر بھی لے جائے تاکہ پی ٹی آئی اور بھارت ہمیشہ کے لئے لازوال رشتوں میں بندھ جائیں۔