اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہفتہ کو پولی کلینک ہسپتال کا دورہ کیا اور شر پسندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون کی عمل داری کےلئے انہوں نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے ، وہ اسلام آباد پولیس کے بہادر سپوت ہیں اور ہمیں ان پر ناز ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں امن عامہ یقینی بنانے کےلئے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کو یقینی بنائیں۔