اسلام( مانیٹرنگ ڈیسک ) پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہم یہاں پر پہنچ گئے ہیں، ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرالیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ ہم پر الزام لگاتے ہیں کہ ہم پرامن جماعت نہیں جبکہ ہم پر شدید فائرنگ شروع کردی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پر پہنچ گئے ہیں، اپنا احتجاج ریکارڈ کرالیا ہے، ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم پرامن جماعت ہیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی سے بات کریں گے، اس کے بعد ہمارا کیا لائحہ عمل ہوگا، ہمارا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہے۔