کراچی .(نمائندہ خصوصی )پیپلز ڈاکٹرز فورم سندھ کے صدر ڈاکٹر عبدالرزاق شیخ اور صدر کراچی ڈویژن ڈاکٹر عاشق حسین نے ڈاکٹر مسعود کھوسو ، ڈاکٹر عدیل سمو، ڈاکٹر سکندر علی تونیو کے ہمراہ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹر جناح ہسپتال کراچی ڈاکٹر شاہد رسول سے ملاقات کی اس موقع پر پیپلز ڈاکٹر فورم کے وفد نے ایڈمسٹیٹر جناح اسپتال کراچی ڈاکٹر شاہد رسول کی ہسپتال کو پاکستان کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس علاج کی مفت سہولیات فراہم کرنے اور دیگر طبی خدمات پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی طب اور صحت کے شعبے میں خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی محترم بلاول بھٹو زرداری وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ صاحب اور وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عزرا فضل پیچوہو کے ایڈوانس انسٹیٹیوٹ کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے بہت جلد جناح ہسپتال میں روبوٹس سرجری کا آغاز کرنے کا سارا سہرا ڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹر جناح ہسپتال کراچی کو جاتا ہے جن کی شبانہ روز کوششوں سے جناح ہسپتال میں بہت بہتری کے ساتھ غریب اور نادار مریضوں کا جدید ترین ٹیکنالوجی کے زریعے مفت علاج ہو رہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹرز فورم کے مرکزی عہدیدران کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی توجہ اور عوامی خدمت کی سوچ نے صوبے بھر کے ہسپتالوں اور بنیادی صحت مراکز میں جدید سہولیات فراہم کو یقینی بنا دیا ہے جبکہ ڈاکٹر شاہد رسول کی کنٹیونیش سے حکومت سندھ کا نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ایک اچھا تاثر پیدا ہوا ہے، اس موقع پر ڈاکٹر شاہد رسول نے کہا کہ حکومت سندھ جناح ہسپتال کراچی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وفد نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹر جناح ہسپتال کراچی ہسپتال کے ہر ڈپارٹمنٹ اور یونٹ میں مریضوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کرنے میں بہت جلد کامیابی حاصل کر لیں گے۔