کراچی( نمائندہ خصوصی) روٹری انٹرنیشنل کے صدر برائے 2025-26 ماریو سیزر مارٹنز ڈی کیمارگو کراچی کے دورے کے موقع پر 5 اکتوبر کو آئے ۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روٹری انٹرنیشنل دنیا کی سب سے بڑی انسانی خدمت کی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں کمیونٹیز کو انسانی خدمت فراہم کرتی ہے، سالمیت کے فروغ اور کاروباری، پیشہ ورانہ اور کمیونٹی لیڈروں کے تعاون کے ذریعے عالمی افہام و تفہیم، خیر سگالی اور امن کو آگے بڑھاتی ہے۔پولیو کا خاتمہ اس کے پروگرام کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے مذید بتایا کہ اس سلسلے میں روٹری نے پولیو پلس پروگرام کے آغاز سے اب تک دنیا بھر میں 2.7 بلین امریکی ڈالر اور پاکستان میں 446 ملین امریکی ڈالر کی معاونت فراہم کی ہے۔ پولیو کے خاتمے کے علاوہ، روٹری نے دیگر شعبوں کی طرف بھی توجہ دی ہے جن میں امن و امان کا قیام اور تنازعات کی روک تھام، بیماریوں کی روک تھام اور علاج، پانی اور صفائی، ماں اور بچے کی صحت، بنیادی تعلیم اور خواندگی، اقتصادی اور معاشرتی ترقی اور ماحولیات۔ شامل ہیں۔ روٹری انٹرنیشنل کے صدر کے مطابقروٹری نے ہمیشہ دنیا میں آنے والی مختلف آفات کے موقع پر اپنا موثر کردار ادا کیا ہے۔ اس نے 2022 پاکستان کے سیلاب کے موقع پر ابتدائی ریلیف سپورٹ کے علاوہ روٹری پاکستان سمارٹ ویلجز پروگرام کو موسمیاتی تبدیلی اور نیٹ زیرو ہدف کے لیے اپنی کوششوں کے حصے کے طور پر شروع کیا ہے۔گزشتہ ایک سال کے دوران ہم نے 15 دیہاتوں پر تقریباً 1 ملین امریکی ڈالر خرچ کیے ہیں۔ ہمارا ہدف اس سال کے آخر تک 25 گاؤں اور اگلے 2 سالوں میں 100 گاؤں کو ترقی دینے کا ہے۔ یہ دیہات دیسی مواد سے بنائے گئے شیلٹرز کے علاوہ پانی اور صفائی، بجلی، ای لرننگ، ٹیلی میڈیسن، شجرکاری اور جنگلات، مہارت کی ترقی اور اقتصادی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہروٹری پاکستان نے مذکورہ بالا تمام شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ اس مدت کے دوران روٹری نے 400 سے زائد اسکول قائم کیے، پڑھنے کی عادتیں پیدا کرنے اور لائبریریاں بنانے کا بھی آغاز کیا۔ 800,000 کتابیں دے کر اور پورے پاکستان میں 2500 سے زیادہ لائبریریوں کو تقریباً 10 ملین امریکی ڈالر کی مالیت سے سپورٹ کیا ہے۔ مستحق بچوں کے لیے 4500 پیدائشی دل کی سرجریوں کا اہتمام کیا گیا جس کی لاگت تقریباً 10 ملین امریکی ڈالر ہے۔پاکستان میں مختلف آفات کے دوران 30 ملین امریکی ڈالر مالیت کے تقریباً 30,000 ڈیزاسٹر شیلٹر بکس بھی فراہم کیے گئے۔مختلف علاقوں میں 100 سے زائد واٹر فلٹریشن اور ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے۔حال ہی میں سیلانی انٹرنیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کے ساتھ شراکت میں شروع کی گئی ہے اور 20 یونٹس لگا رہے ہیں جو 150,000 امریکی ڈالر کی مالیت کا روزانہ 25 ملین گلاس پانی فراہم کر رہے ہیں۔مذکورہ بالا کے علاوہ روٹری پاکستان نے لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی کے شعبوں میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔ اس موقع پر روٹری انٹرنیشنل کے نامزد صدر نےسندھ اور بلوچستان کے روٹری کلب کے عہدیداروں کے ایک اجلاس میں شرکت کی.