کراچی( نمائندہ خصوصی)۔ جماعت اسلامی کے وفد نے محمد حسین محنتی کی سربراہی میں پیپلز پارٹی سندہ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور وقار مھدی سے ہفتے کے روز کھوڑو ھاؤس کراچی میں ملاقات کی اس دوران جماعت اسلامی کے وفد نے اتوار 6 اکتوبر کو شاہراہ فیصل پر ہونے والے الاقصی ملین مارچ میں شرکت کے متعلق باضابطہ دعوت نامہ پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماؤں کو دیا۔اس موقعے پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو وف کو یقیم دلایا کے اسرائیلی جارحیت کے خلاف پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان بھرپور نمونے 6 اکتوبر اتوار کو جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل پر ہونے والے الاقصی ملین مارچ میں شرکت کرینگے۔نثار کھوڑو نے کہا کے شھید ذوالفقار علی بھٹو, شھید بینظیر بھٹو سے لے کر آج بلاول بھٹو زرداری تک پیپلز پارٹی کا اسرائیلی جارحیت کے خلاف موقف واضع ہے۔ پیپلز پارٹی کے کراچی سے تمام اضلاع کے رہنما و بڑی تعداد میں کارکنان صوبائی صدر نثار کھوڑو ،وقار مھدی اور سعید غنی کی سربراہی میں کل 6 اکتوبر کو پیپلز سیکریٹریٹ سے ریلی کی صورت میں شاہراہ فیصل پر جماعت اسلامی کے ملین مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی کے رہنما و کارکنان جماعت اسلامی کے 7 اکتوبر کو غزہ یکجھتی پروگراموں میں بھی شرکت کرینگے۔انہوں نے کہا کے غزہ، فلسطین اور لبنان میں اسرائیلی مظالم اور جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری اور اقوام متحدہ غزہ، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی روکتھام کے لئے کردار ادا کرے۔