اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم لیگ ن کی سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر عرفان صدیقی نے ملاقات کی۔جمعہ کو وزیر اعظم کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سینیٹ میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی اور ملکی سیاسی امور پر گفتگو ہوئی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستان اور امت مسلمہ کے موقف کو بھرپور انداز میں پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو مسلم لیگ ن کی سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔سیاسی امور پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیر اعظم کو مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی حالیہ ملاقات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔