کراچی( نمائندہ خصوصی)سر سید یونیورسٹی انجینیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی میں کرپشن کا بازار گرم ہوگیا موجودہ وائس چانسلر جو کہ ایک ماہ بیرون ملک نجی دورے پر گزارنے کے بعد واپسی اور رجسٹرار سید سرفراز جو کہ ابھی بھی بیرون ملک نجی دورے پر روانہ ہیں ان کی غیر موجودگی کے اندر زبیر حمیدی ایڈیشنل رجسٹرار واضح رہے ماضی میں زبیر حمیدی متعددباد کرپشن ۔ ایگزامینیشن میں گھپلو ں اور جعل سازی میں ملوث پائے گئے سر سید یونیورسٹی کے کئی اعلی عہدوں پر ایک سے زائد عہدوں پر براجمان ہونے بعد کرپشن کی بہتی گنگا اشنان کرنے لگے ہیں یونیورسٹی قوانیں دھجیاں کر نے پر موجودہ اور سابق کرپٹ انتظامیہ شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہیں جبکہ کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال سے بچنے کےلئےسر سید یونیورسٹی کے فنڈزکا غلط استعمال کرتے ہوئے بھاری نظرانے کے زریعے نیب "کو بھی "ماموں ” بنا دیا گیا;ذرائع کے مطابق 21 مئی 2024 ایماندار ڈائریکٹر جنرل نیب سندھ کو درخواست دیے جانے کے بعد جو کہ سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہونے والی اربوں روپے کی "کرپشن” شواہد پر مبنی فریاد بھاری نظرانے کے عوض داخل دفتر ہوگئی ہے ذرائع کے مطابق سابق صدر علی گڑھ اولڈ بوائز ایسوسییشن جاوید انوار ، سابق جنرل سیکرٹری علی گڑھ اولڈ بوائز ایسوسییشن ارشد خان ، ایڈمن افیسر علی گڑھ اولڈ بوائز ایسوسییشن عبدالغنی ، سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین ، رجسٹرار سر سید یونیورسٹی انجینئر سرفراز علی ، پرنسپل علی گڑھ انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی شاہد جمیل ، ڈائریکٹر فنانس علی گڑھ انسٹیٹیوٹ اف ٹیکنالوجی کمال زبیری کی کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمالکی منہ بولتی تفصیلات نیب سندھ کو دی گئیں تھیں جو اب ردی کی ٹوکری کی نذر کر دی گئی ہیں ۔سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے مخلص افراد سابق طلباءاور اہلیان کراچی نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری ۔وزیر اعظم میاں شہباز شریف ۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر۔چیف جسٹس پاکستان ۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔وزیر اعلی مراد علی شاہ۔ڈی جی انیٹی کرپشن سندھ اور ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض سے اپیل کی ہے کہفوری نوٹس لیتے ہوئے نیب کے افسران کے خلاف شفاف تحقیقات کا اغاز کرائیں۔ متاثرین سر سید احمد خان کی درخواست پر ایک بار پھر نیب کی تحقیقات کا اغاز کرائیں تاکہ علی گڑھ اولڈ بوائز ایسوسییشن کی سابق انتظامیہ اور موجودہ اعلی عہدوں پر فائز افسرانوں کے خلاف یونیورسٹی کے اندر مالی بدعنوانی کرپشن اورجعل سازی کے خلاف تحقیقات کا اغاز کریں