شارجہ۔(نمائندہ خصوصی ):شارجہ میں "الدھید ڈیٹ فیسٹیول”شروع ہو گیا۔ امارات کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق ایکسپوچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے منعقدہ الدھید ڈیٹ فیسٹیول کا چوتھا ایڈیشن ایکسپو الدھید میں شروع ہو گیا ہے جو 6 اکتوبر تک جاری رہے گا۔اس میلے میں پورے یو اے ای سے کھجور پیدا کرنے والے، خوردہ فروش، کسان اور کھجور کے درختوں کے مالکان کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی شعبے کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں ،فیسٹیول میں کھجوروں کی مارکیٹ، خواتین کے لیے بہترین کھجوروں سے بھری ہوئی ڈش کا مقابلہ اور اعلیٰ معیار کی کھجوروں کی نیلامی کا عمل شامل ہے۔اس میلے کے انعقاد کا مقصد کھجور کے درختوں اور ان کی اقسام کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا، کھجور کی کاشت اور کھیتی باڑی میں بہترین طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور خوراک کی سلامتی کے اقدامات کی حمایت کرنا ہے۔