راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) سابق حکومت کے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اپنے ہی اتحادیوں کے کیس نیب میں منتقل کرنے کے لیے سرگرم رہے۔شیخ رشید کیخلاف ہاوسنگ سوسائٹی، سرکاری فیسوں میں گھپلوں کے الزامات میں اینٹی کرپشن پنجاب کی تحقیقات جاری ہیں۔سابق دور حکومت میں رنگ روڈ و نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے اردگرد ہا¶سنگ سوسائٹیز و مقتدر شخصیات کے خلاف تحقیقات التواءکا شکار رہیں۔
شہزاد اکبر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ مبینہ طور پر اپنے ہی اتحادیوں سے ہاتھ کرنے میں سرگرم رہے۔ انہوں نے اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے میں رنگ روڈ کے گرد 16 ہاوسنگ سوسائٹیز کے کیسز نیب کو منتقل کرنے پر زور دیا۔اس حوالے سے سابق مشیراحتساب کی جانب سے جاری کرایاگیامراسلہ سامنے آگیا جس میں چیرمین نیب، نیب پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی ایف آئی اے و ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے کہا گیا کہ تمام رسمی کارروائی مکمل کرکے کیسز کو ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن پنجاب سے نیب میں ٹرانسفر کیا جائے۔16 ہاوسنگ سوسائٹیز کیسز میں شیخ رشید کی فروخت کی گئی دی لائف ریذیڈینشیا ہاوسنگ سوسائٹی بھی شامل ہے۔ حکومت تبدیل ہونے کے بعد بھی سابقہ اسٹیٹس کے تحت ہی اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری شروع کررکھی ہے۔