اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پارلیمانی سیکرٹری برائے بحری امور ڈاکٹر درشن پنشی نے ملاقات کی ہے۔ترجمان وزارت بحری امور کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق جمعرات کو ملاقات وفاقی وزیر کے اسلام آباد دفتر میں ہوئی۔ملاقات میں بحری امور کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بحری شعبے کی ترقی کے لئے باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔