اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے جو خوش آئند ہے،شنگھائی کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے، ملکی وقار کی خاطر احتجاج کا راستہ ترک کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں برانڈ آف دی ائیر ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے شرکاء میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے،مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے جو خوش آئند ہے، شنگھائی کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے،ملکی وقار کی خاطر احتجاج کو کا راستہ ترک کیا جائے،شرح سود پانچ فیصد کم ہو چکی ہے جبکہ مزید نیچے آئے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک و قوم کی خاطر متحد ہو جانا چاہئے، ملکی ترقی میں سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، تاجر برادری ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ملکی معیشت کا پہیہ کامیابی سے تب ہی چل سکتا ہے جب سب متحد ہو جائیں، احتجاج کسی مسئلے کا حل نہیں، ملکی مثبت تصور بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔