اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،ان کے دورے کے دوران ان سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور دونوں اقوام کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر مفید گفتگو ہوگی۔جمعرات کو ملائشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کی ایکس پر پاکستان پہنچنے اور نور خان ائیر بیس پر وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کی طرف سے استقبال کی تصاویر کے ساتھ کی گئی پوسٹ کے جواب میں انہیں مخاطب کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملائشیا کے وزیر اعظم کے دورے سے امن،خوشحالی اور علاقائی ترقی کے ہمارے عزم کو مزید تقویت ملےگی۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئیں مل کر پاکستان اور ملائشیا کا مستقبل روشن بنائیں