کراچی ( نمائندہ خصوصی)میاں شہباز شریف نے میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے معاشی بدحالی کا شکار پاکستان کو ایک بار پھر ترقی کی منزل پر گامزن کردیا ہے تحریک انتشار کا پاکستان سے بوریا بستر گول ہوگیا ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کی سئنیر وائس پریزیڈنٹ محترمہ روبینہ شاہین نے لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا محترمہ روبینہ شاہین نے کہا تحریک انتشار نے پاکستان کو تباہی کے دھانے تک پہنچا دیا تھا لیکن میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف نے اپنی سیاست کو قربانی دے کر پاکستان کو بچایا۔تحریک انتشار کے چیرمین عمران خان نے ایک بار پھر صہولت کاروں کی وجہ سے ملک ایک بار پھر انتشار پھلانے کو کوششیں کر رہے ہیں لیکن پاکستان مسلم لیگ ن کی پالیسیوں اور قائد پاکستان میاں نواز شریف کے ویژن کی وجہ عوام ایک بار پھر بانی تحریک انتشار کے بیانیے کو مسترد کردیں گے۔محترمہ روبینہ شاہین نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور اسکی اتحادی حکومت پاکستان کے عوام کی بہتری اور ترقی کے کوشاں ہیں سی پیک اور معاشی بحالی سے ملک کو استحکام کے راستے پر گامزن کرچکے ہیں آنے والے دنوں میں ملک میں مہنگائی اور بےروزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا