کراچی(نمائندہ خصوصی )فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے ایک سال مکمل ہونے پر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اتحاد تنظیمات مدارس کی جانب سے سات اکتوبر بروز پیر باغ جناح میں فقید المثال قومی اقصیٰ کانفرنس کے نام تاریخ ساز اجتماع منعقد ہورہاہے۔اجتماع کے حوالہ سے کور کمیٹی کے اراکین کی قاری محمد عثمان کی قیادت میں وفد کی انتظامیہ سے ہنگامی ملاقاتیں ہوئیں۔وفد میں مولانا یوسف قصوری،مولانا طلحہ رحمانی،مولانا مزمل صدیقی،بلال ربانی، محمد اشرف قریشی، عارف اقبال،عامر عثمانی سمیت دیگر شامل تھے۔اسپیشل ہوم سیکرٹری شیخ سعید سے وفد نے ملاقات کر کے تاریخ ساز اجتماع کے حوالہ سے آگاہ کیا۔نیز وفد نے بعد میں کمشنر آفس میں ایڈیشنل کمشنر سید مہدی رضا سے بھی ملاقات کی۔قومی اقصی کانفرنس کے نام سے منعقد ہونے والے اجتماع کے حوالہ سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاری محمد عثمان، مولانا یوسف قصوری اور مولانا طلحہ رحمانی نے کہا کہ ان شاءاللہ اجتماع میں مولانا فضل الرحمن،شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، پروفیسر ڈاکٹر ساجد میر،مفتی منیب الرحمن،مولانا محمد حنیف جالندھری،علامہ یاسین ظفر،مولانا احمد لدھیانوی،مولانا اویس نورانی،مصطفے کمال سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔قومج اجتماع کے حوالہ سے تین اکتوبر بروز جمعرات کو شام سات بجے مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس بھی منعقد ہوگی۔جس میں مذھبی و سیاسی جماعتوں کے ذمہ داران شریک ہونگے اور میڈیا بریفنگ بھی دی جائے گی۔