لاہور( بیورورپورٹ )ورلڈ اکنامک انڈیکس نے صنفی تفریق سے متعلق 146 ممالک کی رپورٹ جاری کر دی، عالمی صنفی تفریق کے انڈیکس 2022 میں پاکستان 145 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 10 کروڑ 70 لاکھ خواتین کی آبادی والے ملک میں صنفی فرق 56.4 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔
پاکستان خواتین کو تعلیم کے مواقع دینے میں 135 ویں اور طبی سہولتوں میں 143 ویں نمبر پر ہے۔ورلڈ اکنامک انڈیکس کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان خواتین کو سیاسی طور پر بااختیار بنانے میں 95 ویں نمبر پر ہے۔عالمی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا ئ62.3فیصد کے ساتھ سب سے نچلے درجے پر ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئس لینڈ، فن لینڈ، ناروے، نیوزی لینڈ اور سوئیڈن سب سے کم صنفی فرق کے ساتھ فہرست میں اوپر ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ اکنامک انڈیکس کی رپورٹ میں صنفی تفریق سے متعلق 146 ملکوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا تھا۔