اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی 6.9 فیصد تک گرناہر پاکستانی کے دل کو چھو لینے والی خبر ہے،معاشی بہتری عام آدمی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے لیے بھی بہت سی مثبت تبدیلیاں لائے گی۔منگل کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ معاشی اشاریوں میں مسلسل بہتری ہماری معیشت میں تیزی سے استحکام لارہی ہے جو عوام کی زندگیوں میں مزید آسانیاں لائی گی اور عام آدمی کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے لیے بہت سی مثبت تبدیلیاں لائے گی۔