لاہور/کراچی (بیورورپورٹ) قومی ائیر لائن کے بعد از حج آپریشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت دو پروازیں حجاج کرام کو لے کر جدہ سے پاکستان پہنچ گئیں۔پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 732 جمعرات کو علی الصبح جدہ سے کراچی اور دوسری پی کے 739 جدہ سے لاہور پہنچی۔
ترجمان کے مطابق 14 جولائی کو قومی ائیر لائن کی 5 پروازیں جدہ سے کراچی، لاہور، ملتان، اسلام آباد اور پشاور کے لیے شیڈول کی گئیں۔پی آئی اے کا حج آپریشن 154 پروازوں پر مشتمل ہوگا، جس کے ذریعے 28 ہزار 80 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے۔ بعد از حج آپریشن 13 اگست تک جاری رہے گا۔