ملتان۔ (نمائندہ خصوصی ):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سوموار کے روز ملتان میں مصروف دن گزارا ۔صبح انہوں نے سرکٹ ہائوس ملتان میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی سے ملاقات کی اوران سے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے ترقیاتی کاموں میں اب تک ہونے والی پیش رفت کی تفصیلات حاصل کیں ۔سید یوسف رضاگیلانی نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کی ہدایت کی ۔سید یوسف رضا گیلانی ،چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ صدر ملتان مخدوم سید ظہور حسین شمسی کی رہائش گاہ پربھی گئے اوران سے سیاسی امور سمیت علاقائی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی ۔ملک مظہر عباس کھاکھی ،حاجی شاہدر ضاصدیقی ،ڈاکٹر اطہر ملک اوردیگر شخصیات بھی اس موقع پرموجودتھیں ۔بعد ازاں چیئرمین سینیٹ معروف سیاسی رہنما ملک کاشف تھہیم کے والد ملک مظہر تھہیم کی وفات پراظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی کے لئے ان کے گھر گئے ۔اس موقع پر سید مجتبیٰ گیلانی ،نور حسین ڈیہڑ ،اے ڈی خان بلوچ ،شکیل لابراوردیگر معززین بھی ان کے ساتھ تھے ۔