اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ وزارتی کمیشن کے آئندہ 12 ویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔نائب وزیر اعظم کے آفس سے جاری بیان کے مطابق مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس اکتوبر میں ابوظہبی میں منعقد ہوگا۔