واشنگٹن( (مانٹرنگ ڈیسک ))سابق چیئرمین سینیٹ و ایم پی اے چاغی میر صادق سنجرانی نے دورہ امریکاکےموقع پر کانگریس مین ڈینی ڈیوس اور خارجہ امور کمیٹی کے رکن جوناتھن جیکسن سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات پر اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پرصادق سنجرانی نے دونوں کانگریس مین کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ،صادق سنجرانی نے تجویز دی کہ امریکی گانگریس مین اور سینیٹرز پر مشتمل ایک کاکس تشکیل دیں تاکہ کاکس پاکستان کے نقطہ نظر کو امریکی فورم پر موثر طریقے سےرکھ سکیں۔پاک امریکا تعلقات کی بہتری اور پائیداری کیلئے جلد اسلام آباد میں کانفرنس کا انعقاد کرینگے۔کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں،سماجی،اقتصادی اور مذہبی رہنما شریک ہوں گے، کانفرنس سے دونوں ممالک میں کے مفادات اور ضروریات کو اجاگر کرسکیں گے،جس پر کانگریس مین نےاتفاق اورکہاکہ۔پاکستان امریکا کا کلیدی اتحادی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔