کراچی( آغا خالد سے )ایف آئی اے ایمیگریشن کو نیا دھندا مل گیاسعودیہ اور دبئی حکومتوں کی جانب سے پاکستان سے بھکاریوں کی آمد روکنے کی وارننگ کے بعد کراچی ایر پورٹ پر ایف آئی اے ایمیگریشن کو نیا دھندا مل گیا وہ روزانہ 4/5 سواریوں کو آف لوڈ کرکے صدر پاسپورٹ سیل میں لاک اپ کرتے ہیں اور پھر ان ملزمان کی اکثریت کو دو سے پانچ لاکھ لے کر رہا کردیتے ہیں آج 30 ستمبر 2024 کو بھی انہوں نے اسی طرح کئی گرفتار ملزمان سے بھاری رقوم بٹور کر انہیں رہا کردیا ہے اس سے عام شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہاہے جبکہ گزشتہ روز ہی آرمی چیف نے کراچی کی تاجر برادری سے خطاب میں زور دیا تھا وہ عام آدمی کی بے چینی کو ختم اور احساس تحفظ کی بحالی میں حکومت کی مدد کریں اس سے دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکامی ہوگی کیونکہ وہ انارکی پھیلاکر ملک کی معیشت کو نقصان ہنچانا چاہتاہے۔