لاہور( نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور اس کے نجی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔