اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)معروف مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئےاسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطا الرحمان نے استقبال کیاپارلیمانی سیکرٹری مذہبی امور شمشیر علی مزاری بھی استقبال کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے بھی ذاکر نائیک کا استقبال کیا۔معروف مبلغ اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گےڈاکٹر ذاکر نائیک نماز جمعہ کے اجتماعات سے خطاب اور امامت بھی کریں گےپاکستان میں قیام کے دوران وہ اعلی حکومتی عہدے داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ڈاکٹر ذاکر نائیک عوامی تقریبات میں بھی شرکت کریں گےڈاکٹر ذاکر نائیک 28 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے۔