اسلام آباد۔:پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کا عالمی دن (ورلڈ ٹیچرزڈے) 5 اکتوبر کو منایا جائے گا۔اساتذہ کا عالمی دن 1994ء سے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔یوم اساتذہ منانے کا مقصد معاشرے میں اساتذہ کے اہم کردار کو اجاگرکرنا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے سرکاری و نجی اداروں کے زیر اہتمام سیمینارز، کانفرنسیں اورتقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور معاشرتی ترقی میں اساتذہ کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔