اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):پاکستان نے نیپال میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری ہمدردیا ں اور دعائیں ان تمام لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے سیلاب میں اپنے پیاروں کو کھویا اور گزر بسر سے محروم ہوئے ،پاکستان سانحہ کی اس گھڑی میں نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔