اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نیپال میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اتوار کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ نیپال میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے نقصان پر بہت افسوس ہوا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہم 2022 میں بدترین سیلاب کا سامنا کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نیپال کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ہم ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔