گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی ) پولیس اسٹیشن قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ کوٹ بھوانی داس کی رہائشی 23 سالہ کو بیٹی کو غیرت کے نام پر باپ نے بھائیوں کے ساتھ مل کر گلہ دبا کر قتل کر دیا، مدعی مقدمہ والدہ خالدہ پروین نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کے رات ہم اپنے گھر میں موجود تھے کے اچانک میرے دیور حامد ناصر اور ضیغم علی بہت غصے میں ہمارے گھر داخل ہوئے، انہوں نے گھر میں داخل ہوتے ہی میری 23 سالہ بیٹی عائشہ کے ساتھ گالم گلوچ شروع کر دی اور مجھ سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا، کہنے لگے تیری بیٹی کا کردار ٹھیک نہیں یہ سنتے ہی میرا خاوند خالد بھی ان کا ساتھ دیتے ہوئے میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے کمرے میں لے گئے وہاں لے جا کر میری بیٹی کو زبردستی زمین پر گرا دیا اور میرے خاوند خالد نے بازوؤں سے جبکہ دیور ضیغم نے پاؤں سے پکڑ لیا اور حامد ناصر نے میرے سامنے میری بیٹی کا گلہ دبا کر اسکی سانسیں بند کر دی، والدہ کی انصاف کے لیے دہائیاں، قتل ہونے والی بیٹی کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے.