راولپنڈی( نمائندہ خصوصی ۔اسٹاف رپورٹر ) راولپنڈی میںدفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کے 103 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں 12 خواتین بھی شامل ہیںکارکنان کے خلاف 5 تھانوں نے کل 6 مقدمات درج کیے ہیں، تین مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے اور 4 مقدمات میں 144 خلاف ورزی دفعہ لگائی گئی.گرفتار شدگان میں سیمابیہ طاہر سمیت 2 ایم پی اے خاتون امیدوار بھی شامل ہیں,تمام گرفتار کارکنوں کو آج اتوار ڈیوٹی جج کے پاس پیش کیں جائے گا انصاف لائرز فورم لیگل ٹیم جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئی ہےمقدمات تھانہ سٹی وارث خان نیو ٹاؤن سول لائن اور آر اے بازار نے درج کیے ہیں۔