اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی کا چارٹرڈ ہیلی کاپٹر ایک فیلڈ کے نزدیک اڑان بھرتے ہی تکنیکی فالٹ کی وجہ سے کریش کرگیا،حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے مطابق ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر میں تین غیر ملکی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہیں۔