کراچی ( نمائندہ خصوصی )پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں نئے طیاروں کی شمولیت کا عمل جاری ہے تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن پی ائی اے کو جدید بنانے کے لئیے
رواں سال کا دوسرا ائیربس 320 طیارہ شارجہ سے پاکستان پہنچ گیا پہلا جہاز 29 اپریل کو پاکستان آیا تھا اور اب آپریشنل خدمات سرانجام دے رہا ہے ،پی آئی اے نے گزشتہ برس طیاروں کی حصول کا ٹینڈر کیا تھا جس میں سے دو طیارہ رواں سال پاکستان پہنچ گئے ہیں اور مزید دو طیارہ اگلے چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے
ترجمان پی ائی اے کے مطابق ان طیاروں کے بیڑے میں شمولیت سے پی آئی اے میں ائیربس 320 ساختہ طیاروں کی تعداد 14 ہوجائے گی یہ طیارہ نئی نشستوں، جدید اور آرام دہ کیبن سے لیس ہے جس کی وجہ سے سفری سہولیات اور پی آئی اے کے پروڈکٹ کا معیار بہتر ہوگا یہ طیارہ اندرون ملک، ریجنل اور گلف کے روٹس پر چلایا جائے گا ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارہ 6 سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے جس کی مدت کے اختتام پر باہمی رضامندی کے ساتھ پی آئی اے اس طیارہ کو اپنی ملکیت میں لے سکتا ہے