لاہور۔(نمائندہ خصوصی )سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نبیل جاویدنے 3 منزلہ جوڈیشل کمپلیکس فرید کورٹ کا افتتاح کیا- اس موقع پر بورڈ آف ریونیو کے تمام ممبران اور افسران موجود تھے- افتتاح کے موقع پر نبیل جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب عوام کی سہولت کے لئے اصلاحات کا جامع منصوبہ لا رہا ہے جس میں سائلین کو فوری اور میرٹ پر انصاف فراہم کیا جائے گا- انہوں نے بتایا کہ جوڈیشل ممبران سائلین کے کیسوں کی شنوائی بروقت یقینی بنا رہے ہیں جس سے سائلین کوجلد انصاف کی فراہمی ممکن ہو سکے گی-اس موقع پر ایس ایم بی آر نے بتایا کہ سائلین کی سہولت کے لئے جوڈیشل کمپلیکس میں جدید ویڈیو لنک سسٹم نصب کیا گیا ہے جس کے ذریعے مختلف اضلاع سے سائلین کے کیسوں کی شنوائی ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ممکن ہو جائے گی اور انہیں دور دراز سفر کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا-نبیل جاوید نے بتایا کہ اس جوڈیشل کمپلیکس میں وکلا کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ بار روم بنایا گیا ہے اور اس جدید ای لائبریری بھی بنائی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ بورڈ کے کیس مینجمنٹ سسٹم کو باقاعدگی کے ساتھ مانیٹر کیا جا رہا ہے تا کہ سائلین کو بروقت میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے-