لاہور( بیورو رپورٹ) پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات میںلاہور کے چار حلقوں اور ملتان کے ایک حلقے کے لیے فوج طلب کرنے پر غور کیا جارہا ہے ۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاک فوج کے جوان پولنگ اسٹیشنز کے باہر امن و امان کی ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ضمنی انتخابات کے حلقوں میں رینجرز پہلے ہی طلب کرلی گی ہے ۔
رینجرز کے جوان ضمنی انتخابات کے حلقوں میں پیٹرولنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،ضمنی انتخابات کے نتائج ریٹرنگ افسر کے کیمپ آفس سے جاری کیے جائیں گئے ۔