اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):پا کستان میں ای کامرس کی ترقی اور جد ید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے جے ڈی ٹیکنالوجی اور مارکیٹنگ ایجنسی ایسٹ ریو ر ڈیجیٹل نے شراکت داری کا اعلان کر دیا ۔تعاون کا باضابطہ اعلان بیجنگ میں ڈی ٹیکنالوجی کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا ۔شراکت داری کا بنیادی مقصد مقامی لوگوں کو ٹیکنالوجی کے میدان میں بااختیار بنانا ہے ۔اس سلسلے میں مختلف شعبوں کے صارفین کیلئے ای کامرس سروسز ،ڈیوین سلوشنز اور جدید سپلائی چین ٹیکنالوجیز متعارف کرائے جائیں گی جدید ٹیکنالوجی کے زریعے پاکستان کے ڈیجیٹل انفرا سٹرکچر میں انقلاب آئے گا۔جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ال پا ورڈ ریٹیل پلیٹ فارم ،پرسنلسئزڈ مارکیٹنگ ٹولز،خود مختار ڈیلیوری سسٹمزاور سمارٹ لاجسٹکس سلو شنز میں جے ڈی ٹیکنالوجی کی مہارت کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے یہ شراکت داری پا کستان کے ای کا مرس سے متعلق کا روبار کر نے والوں کو عالمی منڈیوں میں باآسانی رسائی کے قابل بنائے گا ۔جے ڈی ٹیکنالوجی کا کلاؤڈ اور بڑاڈیٹا انفراسٹرکچر پاکستانی کاروباری اداروں کو سپلائی چین مینجمنٹ سے لے کر مالیاتی خدمات تک زیادہ مؤثر طریقے سے آ پر یشنز کے انتظام میں مدد فراہم کرے گا اس تعاون سے خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کا روباری اداروں کو جدید ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ملے گا جس پر لاگت بھی کم آئے گی ۔اس موقع پر سی ای او ایسٹ ریور ڈیجیٹل فیضان ایس سید نے کہا کہ ہم نے جے ڈی ٹیکنالوجی کیساتھ شراکت داری کرنے اور ان کی جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان میں لانے پر پر جوش ہیں یہ اشتراک ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کو یقینی بنائے گا۔مقامی کا روباری حضرات اور صارفین کیلئے ای کامرس تک رسائی کو آسان کر دے گا ۔اس موقع پر جے ڈی ٹیکنالوجی کی حکمت عملی کے ڈائریکٹر ژانگ پنگ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ جے ڈی ٹیکنالوجی پاکستان میں ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلاب بر پا کر ے گی ۔ایسٹ ریور ڈیجیٹل کے اشتراک سے جدید تکنیکی مواد فراہم کیا جائے گا جس سے پا کستان کی ڈیجیٹل معیشت کو تیز کرنے میں مدد ملے گی پا کستان کی موجودہ اقتصادی رکاوٹوں کے باوجود ڈیجیٹل مارکیٹ ترقی کی منازل طے کررہی ہے جس میں انٹر نیٹ کی رسائی 36 فیصد ہے۔ای کامرس سیکٹر 2025 تک 10 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان ہے جہاں نو جوانوں کی آ بادی 63 فیصد ہے اور سمارٹ فون کا استعمال بڑھ رہا ہے۔