اسلام آباد۔(اسٹاف رپورٹر )پاکستان نے لبنان میں حالیہ حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ اگلی اطلاع تک لبنان کا سفر نہ کریں۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ لبنان میں مقیم پاکستانی کمرشل پروازوں کے ذریعے باہر کا سفر کریں جو اب بھی دستیاب ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جو لوگ بعض مخصوص وجوہات کی بناء پر لبنان نہیں چھوڑ سکتے انہیں انتہائی احتیاط برتنے اور محفوظ علاقوں میں منتقل ہونے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔– انہوں نے لبنان میں مقیم پاکستانیوں سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ پاکستان کے سفارت خانہ بیروت سے رابطے میں رہ سفارت خانے سے رابطہ کیلئے موبائل/واٹس ایپ کے نمبر +961-81669488اور +961-81815104 جبکہ ای میل ایڈریس [email protected] ہے۔