لاہور۔(نمائندہ خصوصی ):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کمشنر آفس فیصل آباد میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں لاہور کے بعد فیصل آباد میں پاکستان کا دوسرا آئی ٹی سٹی اور سفاری پارک بنانے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے کہاکہ فیصل آباد میں اگلا آئی ٹی سٹی اور بین الاقوامی معیار کا سفاری پارک بنایا جائے گا-فیصل آباد شہر میں اگلے سال سے میٹرو بس پراجیکٹ بنے گا۔وزیر اعلی نے فیصل آباد میں بین الاقوامی معیار کا سفاری پارک قائم کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی مریم نواز کو فیصل آباد ڈویژن میں جاری صحت، تعلیم، روڈز، انفراسٹرکچر اور میونسپل سروسز پراجیکٹس اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفننگ دی۔انہوں نے روٹی آٹا اور اشیا خورد و نوش کے نرخ پر مکمل کنٹرول رکھنے اور کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے انتظامیہ اور پولیس حکام کو عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری لگانے کی ہدایت کی۔انہوں نے اجلاس کے دوران سیکریٹری تعمیرات و مواصلات کو فون پر فیصل آباد شیخوپورہ روڈ کی اپ گریڈیشن کرنے کی ہدایت کی -انہوں نے فیصل آباد ڈویژن میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جو پنجاب میں رہتا ہے وہ میری ذمہ داری ہے، میرے ذہن میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں ۔پورے پنجاب میں پی ایچ اے اور واسا کے ادارے قائم ہونگے۔وزیر اعلی نے کہا کہ پنجاب بھر کے بنیادی مراکز صحت کو انٹر نیشنل معیار پر ری ویمپ کیا جا رہا ہے، ضروری مشینری بھی فراہم کی جائے گی۔افسران فیلڈ میں جا کر نرخ کی مانیٹرنگ کریں، ایک ایک چیز پر نظر رکھیں ۔ اضلاع کو پنجاب ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت تربیت یافتہ مین پاور فراہم کی جائے گی۔تجاوزات کے خاتمے سے شہر کی خوبصورتی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا-فیلڈ ہسپتال اوت کلینک آن ویلز کی تعداد میں مزید مزید اضافہ کیا جائے گا۔اضلاع میں سیوریج اور ڈرینج کے مسائل کے حل کیلئے وسائل فراہم کریں گے۔ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز نے وزیر اعلی مریم نوازکوستھرا پنجاب، ڈرینج، تجاوزات کے خاتمے اور روڈز اپ گریڈیشن پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ارکان اسمبلی کے ساتھ کوآرڈینیشن بہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ڈی ایچ کیو چنیوٹ کی تکمیل کے لیے مزید فنڈز دئیے جائیں گے-وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ فیصل آباد میں سب سے زیادہ فیس کلیکشن کی گئی – فیصل آباد کی 30 فیصد سے زائد یونین کونسلز میں 100 فیصد صفائی مکمل کر لی ہیں – اپنی چھت،، اپنا گھر پروگرام کے لیے فیصل آباد سے 22447 درخواستیں وصول ہوئیں ۔فیصل آباد سیف سٹی اگلے جون میں مکمل کر لیا جائے گا – فیصل آباد رنگ روڈ مکمل کر لیا گیا ہے -فیصل آباد ڈویژن کے روڈز کی اپ گریڈیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے-قبضہ سے واگزار کی جانے والی اراضی پر پارکس اور گرائونڈ بناے جا رہے ہیں۔انہوں نے جرائم پیشہ گینگ کے خاتمے کے لئے پیٹرولنگ اور کومبنگ آپریشن بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب بھر میں جرائم کے خاتمے کے لئے پری ایمپٹیو پولیسنگ کی جائے ،منشیات کی خرید و فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کریں، انکو پنجاب میں چھپنے کی جگہ نہ ملے۔